کاوش میمن،احسن عباسی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو اٹھانوے پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس چھ سو اٹھانوے پوائنٹس کے اضافے کے بعدایک لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو ایک کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 202 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ہے اورانٹر بینک میں ڈالر 279.82 روپے کی سطح پر برقرارہے۔