اشرف خان: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہی دن میں 193 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی سونا 5278 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک دن کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 8200 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے خالص 24قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 31 ہزار 200 روپے ، بائیس قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 933 روپے کا ہوگیا اور اکیس قیراط فی تولہ 4 لاکھ 64 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام چاندی کی قیمت 17 ہزار 700 روپے کا ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی خدشات کے باعث تقریباً چار سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی فیصلے سے قبل سونے کی قیمتوں پر مزید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ سال 2026 کے آغاز سے اب تک سونا تقریباً 20 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔
پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 526 روپے کے قریب تھی اور قیمت 5 لاکھ 45 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔