ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغلپورہ پولیس کا غیر قانونی پتنگ فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

مغلپورہ پولیس کا غیر قانونی پتنگ فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :مغلپورہ پولیس نے غیر قانونی پتنگ فروش مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ورکشاپ روڈ مغلپورہ میں چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم ارسلان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 200 تیار گڈے، شیشہ دوڑ کی 5 چرخیاں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گڈی کاغذ اور بانسی تیلے برآمد ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگیں تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔