سٹی42: مین سندر روڈ پر تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں 18 سالہ محسن علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا دوست بلال شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ کنٹینر ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ زخمی بلال کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت زیر علاج ہے۔
پولیس نے کنٹینر ڈرائیور فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔