ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب جانیوالوں کیلئےنئی ہدایات سامنے آگئیں

سعودی عرب جانیوالوں کیلئےنئی ہدایات سامنے آگئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سعودی ایئر  نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردیں۔

  دس فروری سے عمرے کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے گردن توڑ بخار سمیت  دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔

 سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے ایئرلائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

 ایک سال اوراس سے کم عمر بچے ویکسین سے مستثنٰی ہیں، ایئرلائنزکو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیارکرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔