اسٹیج ایکٹرس پر تشدد اور فائرنگ، اداکارہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی درخواست

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے موتی محل تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ عائشہ صدف عرف کرینہ جان پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ، اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مدد کی درخواست کردی۔ 

عائشہ صدف پر حملہ سردار تحسین نامی شخص کی جانب سے کیا گیا، اسٹیج اداکارہ عائشہ صدف عرف کرینہ جان حملے میں بچ گئیں۔ واقعے کے بعد لاہور کی اداکارہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ 

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے میری ٹیم کے سامنے مجھ پر تشدد کیا پھر فائرنگ کی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب میری مدد کریں مُجھے تحفظ فراہم کیا جائے، ملزم سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے تین چار فائر اور بھی کئے ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم سردار تحسین کیخلاف مقدمہ درج کیا مگرگرفتار نہیں کیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ  میں ایک ہوٹل میں جان بچا کر بیٹھی ہوں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی صاحب آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتی ہوں میری مدد کریں۔