الیکشن کمیشن نے پولنگ سیکم جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے پولنگ سیکم جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ سیکم جاری کر دی گئی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ مردوں کے لیے ملک بھر میں 25 ہزار 320 پولنگ اسیشن بنائیں جائیں گے، خواتین کے لیے 23 ہزار 952 پولنگ اسٹشن قائم کیے جائیں گے۔ 41  ہزار 403 مشترکہ پولنگ اسٹشین قائم کیے جائیں گے۔ 

پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، پنجاب میں مردوں کے 14ہزار 556 اور خواتین کے 14ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں  گے، جن میں مردوں کے 4 ہزار 443 اور خواتین کے 4 ہزار 313 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے  جبکہ 10 ہزار 250 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں  گے، جن میں مردوں کے 4 ہزار 810 اور خواتین کے 4 ہزار 286 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے  جبکہ 6 ہزار 601 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جبکہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز ہوں  گے، جن میں مردوں کے 1 ہزار 511 اور خواتین کے 1 ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے  جبکہ 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔