سردار ممتاز خان ٹمن اپنے نواسے کے ہمراہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں دستبردار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشد کوٹگلہ :  سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن اور ان کے نواسے آزاد امیدوار سردار ڈاکٹر شاہ روز ٹمن تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ 

چوہدری پرویز الٰہی کی ہمشیرہ سمیرا الہی نے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ سمیرا الہی کا کہنا تھا کہ سردار ممتاز خان ٹمن گروپ کے مشکور ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس گھرانے سے ہمارا 2008 سے تعلق ہے ، سردار ممتاز خان ٹمن نے ہمیشہ علاقے کے مفاد کے حق میں فیصلہ کیا ، اس فیصلے سے تحریک انصاف کے امیدواروں کی سیاسی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔
 سردار ممتاز خان ٹمن کا کہنا تھاکہ میں نے علاقے کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔