(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئیں ۔
قومی کفایت شعاری کمیٹی نے بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے اضافی پلاٹ واپس لیکر نیلام کرنے کی سفارش کردی۔2024تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 15فیصد کمی کی بھی سفارش، قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
کمیٹی نے وزیراعظم آفس کو سالانہ 500سے ایک ہزار ارب روپے تک بچت کی سفارشات بھجوادی ہیں، جن میں سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سفارشات میں بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے کے ساتھ اضافی پلاٹ واپس لے کر انھیں نیلام کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔