ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقہ بلال گنج سے جواں سالہ لڑکی اغوا؛ فوٹیج منظرعام پر

Shafiq Abad Girl kidnapped CCTV
کیپشن: Girl kidnapped CCTV
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شفیق آباد کے علاقہ بلال گنج سے لڑکی اغواء ہو گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ سٹی42نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

اغواء کی واردات جمعہ کی صبح آٹھ بجے ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں ایک کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزم نظر آتے ہیں، جو واردات کے بعد تیزی سے فرار ہو جاتے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں متاثرہ خاندان کی خواتین بھی ملزموں کا تعاقب کرتے ہوئے سڑک پر بھاگتے دکھائی دیتی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مغویہ آمنہ صابر کے بھائی عمیر الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا، تاہم واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer