ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ڈاکوؤں کی پولیس کو بڑی سلامی ، ویلنشیا ٹاؤن میں سوا کروڑ کا ڈاکا

kahna police station lahore
کیپشن: kahna police station
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فہد بھٹی: سال 2022 کے پہلے ہی مہینے میں ڈاکوؤں نے پوش علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں  ایک کروڑ بیس لاکھ کا ڈاکہ  ڈال کر لاہور پولیس کو بڑی سلامی دی ہے۔ تھانہ کاہنہ نے مقدمہ درج کرلیا مگر ڈاکو تاحال نہیں پکڑے جاسکے۔

  رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ہوئی  جہاں ڈاکو محمد ہارون نامی شہری کے گھر میں تین ڈاکو کچن کے کھڑکی کے رستے  سے داخل ہوئے ۔ ڈاکوؤں نے اندر گھستے ہی اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کرتے رہے ۔

 ڈاکوؤں نے گھر سے 72 لاکھ مالیت کے زیورات ، نو لاکھ نقدی ،  دو لاکھ تیس ہزار کی دو مردانہ گھڑیاں، 38 ہزار مالیت کی لیڈیز گھڑی ،ستر ہزار مالیت کی لائسنسی گن ، دیگر قیمتی اشیا  لوٹ لیں اور جاتے جاتے  گیراج میں کھڑی پینتیس لاکھ مالیت کی گاڑی  بھی لیکر فرار ہو گئے ۔ کاہنہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا، مگر تاحال ڈاکو گرفتار نہ ہو سکے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے۔ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا