سینئر اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب، اسپتال داخل کرادیا گیا

masud akhtar actor
کیپشن: masud akhtar
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : سینئر اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے ۔لیجنڈ اداکار کو گنگا رام ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق اہلیہ مسعود اختر کا کہنا ہے کہ  انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔مسعوداخترچنددنوں سےبہت بیمارہیں،4دن سےکھاناپیناچھوڑدیاہے۔  انہوں نے کہا کہ  وہ نہ چل پارہےہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں ۔صبح طبیعت زیادہ خراب ہونےپراسپتال داخل کرادیاہے۔ ان کی اہلیہ  نے ان کے مداحوں اور عوام سے مسعود اختر کے صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل کی ہے۔

یادرہے ٹی وی فلم  کے لیجنڈ اداکارمسعوداخترکو ان کی فنی خدمات پرپرائیڈآف پرفارمنس ایوارڈ سیمت متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔