ٹموتھی شیلامت ، نیا ہالی وڈ ہیرو ، کروڑوں دلوں کی دھڑکن 

Timothee,Chalamet hollywood hero
کیپشن: Timothee,Chalamet
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : 26 سالہ ٹموتھی شیلامت کو نیا'' لیو''( لیونارڈوڈی کیپریو) کہا جارہا ہے ۔ لیکن اس میں کئی چیزیں ہٹ کرہیں جیسا کہ اس کا نیویارکر ہونا، امریکا میں رہنے کے باوجود فرانس کا پاسپورٹ استعمال کرنا۔ اور ہٹ دھرمی کی حد تک ضدی ہونا۔ حساس اتنا کہ اپنی دادی کو موبائل فون پر آئی لو یو کہنا کبھی نہیں بھولتا۔

 رپورٹ کے مطابق ٹموتھی ہالی و ڈ کے ساتھ ساتھ  سوشل میڈیا پر بھی نوجوان نسل میں مقبول ترین ہے۔ اور امریکی دوشیزائیں اسکے چاکلیٹی براؤن گھنگریالے بالوں، قاتلانہ آنکھوں اور مردانگی سے بھرپورشکل وشباہت پر قربان ہورہی ہیں۔

ٹموتھی شیلامت کو بنا بنایا ہیرو قراردیتے ہوئے فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کی فلم میں شمولیت فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے ٹموتھی کو فلم ناقدین بیک وقت ایک  '' آفٹرشیو ماڈل'' اور '' بے بی برادر''جیسی شخصیت قرار دیتے ہیں ۔

یادرہے ٹموتھی انسٹاگرام پر بھی بے انتہا مقبول ہے۔  ان کے انسٹا گرام پر 16.6 ملین فالوورز ہیں۔''ٹائم میگزین'' اور''ووگ'' کے سرورق پر چھپنے والے ہالی وڈ ہیرو کو ہر فیشن برانڈ اپنی مصنوعات کے لئے کاسٹ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ ہر ایک کے لئے دستیاب نہیں۔ 

 20 سال کی عمر میں ہم جنس پرست لو اسٹوری فلم  ''کال می بائی یور نیم'' سے آسکر کے لئے نامزدگی حاصل کرنیوالا ٹموتھی اس سے پہلے ہالی وڈ فلموں '' انٹرسٹیلر''، '' لیڈی برڈ''، لٹل وومین''، اور فلم '' بیوٹی فل بوائے'' میں ایک منشیات کے شکار بیٹے کا کردار ادا کرچکا ہے۔

نیٹ فلیکس پر ٹموتھی کی سیریلز'' دی فرنچ کنکشن'' ، سائنس فکشن ''ڈیون''  اور '' ڈونٹ لک اپ'' ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ بچوں کو وہ ''چاکلیٹ فیکٹری'' فلم میں مالک کے کردار میں جلوہ گرہونے والے کردار ''وونکا'' کے حوالے سے یادہے۔

ہالی وڈ ہو اور اسکینڈل نہ ہوممکن نہیں تو ہیرو ٹموتھی کا نام پہلے اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی للی روز ڈیپ کے ساتھ لیا جاتا رہا پھر وہ گلوکارہ میڈونا کی بیٹی لورڈس لیون کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آئے۔