اداکارہ صبا قمر نے ایک اور فلم سائن کرلی

اداکارہ صبا قمر نے ایک اور فلم سائن کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) معروف اداکارہ صبا قمر نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم کملی کی عکس بندی کے بعد ایک اور فلم بھی سائن کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم میں صبا قمر کے مدِمقابل دو اداکار ہوں گے جن میں سید جبران اور بلال اشرف شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور حسن ضیا ہیں تاہم اس فلم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ فلم کے مصنف محسن علی ہیں جب کہ ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔

دوسری جانب حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی سب سے اچھی دوستی ہے اوروہ کسی کوبھی اپنا مخالف نہیں سمجھتیں،حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی پوری توجہ صرف اورصرف اپنے کیرئیرپرمرکوزہے،وہ سادہ زندگی جینا پسندکرتی ہیں،جیو اورجینے دوان کا رہنما اصول ہے،کھانے میں بریانی وہ شوق سے کھاتی ہیں۔

جبکہ ٹی وی پرمیوزک شوزوہ پسندیدگی سے دیکھتی ہیں،حدیقہ کیانی نے کہا کہ پلے بیک سنگنگ ختم ہوگئی ہے لیکن اب دوبارہ سے وہ دور شروع ہورہا ہے بہت جلد اپنا نیا سنگل ٹریک ریلیز کروں گی جس کی تیاریاں ان دنوں مکمل کی جارہی ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer