ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، اہم خبر آگئی

 ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید)محکمہ ریلوے نے ہزاروں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، ایک جانب تیز دھند، بارش تو دوسری جانب مسافر ٹرینوں میں سٹیشنوں سے رابطے کا لگا سسٹم خراب ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔
ریلوےہیڈکوارٹر کی جانب سے ڈویژنل مکینیکل انجینئرز لاہور اور کراچی کو جاری مراسلے میں انکشاف ہوا کہ انجنوں میں ٹرین ڈرائیورز اور کنٹرول روم اے جی ای 30اور جی ای یو 40کے درمیان روابط کا فریکونسی ریڈیو سسٹم خراب ہے،وی ایچ ایف سسٹم مسافر ٹرینوں میں لگے لوکوموٹو میں خراب ہے،ٹرین ڈرائیورز کی جانب سے متعدد بار درخواستیں موصول ہوئیں، جس پر حکام بالا کا معاملے کی چھان بین کیلئےجونیئرافسروں کی کمیٹی تشکیل دینے پر ہی اکتفا کیاگیا۔

ترجمان ریلوے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ون، ٹو اور تھری کی سربراہی میں جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ ٹرین ڈرائیورزکاکہناہےکہ سسٹم خراب ہوئےچارماہ کاعرصہ گزرگیا، ریلوے انتظامیہ تاحال حرکت میں نہ آ سکی۔

تیز دھند کے باعث کنٹرول رومز سے روابط کیلئےوی ایچ ایف سسٹم ہی واحد ذریعہ تھا جو خراب ہے،جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے،حکام بالا معاملے کو فوری حل کروائیں،دوسری جانب مسافروں نے بھی ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دئیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer