آٹو ڈس ایبل سرجنز کی خریداری کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

 آٹو ڈس ایبل سرجنز کی خریداری کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آٹو ڈس ایبل سرجنز کی خریداری زیر غورکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیرصحت داکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران آٹوڈس ایبل سرنجزکی خریداری کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی تجاویزکاجائزہ لیا،افسران نے صوبائی وزیرکوآٹو ڈس ایبل سرنجزکی خریداری کے حوالہ سےمختلف تفصیلات اورتجاویزبارے آگاہ کیا،ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنج کوفوراتلف کرنے پر100فیصدعمل کیاجارہاہے۔

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کولیبارٹریزاورنجی ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجزکی تلفی کے حوالہ سے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں، کمیٹی آٹوڈس ایبل سرنجزکی خریداری کے حوالہ سے سرنجزبنانے والی لوکل اورملٹی نیشل کمپنیوں کے نرخوں کاجائزہ لے گی، اجلاس میں آٹوڈس ایبل سرنجزکی مولڈنگ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے بھی جائزہ لیاگیاہے۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، زبیراحمداعجاز، پروفیسرعمران، نسرین بٹ، ملک ارشادحسین اورایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسلیم نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer