(فہد علی) پولیس جرائم پیشہ افراد پر قابوپانے میں ناکام نظر آرہی ہے، نشتر کالونی سے پانچویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بچیوں کے اغواء کا سلسلہ نہ رک سکا، نشتر کالونی کے علاقے میں پانچویں کلاس کی طالبہ کو اغواء کر لیا گیا، یاسر بلاک نشترکالونی کی رہائشی 11 سالہ ثناء سکول گئی اور واپس نہ آئی،ثناء کو نا معلوم افراد نےاغواء کر لیا ہے،والدہ کا کہناتھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے برعکس میری بیٹی کو اغواء کیا گیا۔
پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا،واقعہ میں ہونے اغواء ہونے والی بچی کی تلاش شروع کردی گئی۔