ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی پولیس نے عوام کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
جاری کردہ پبلک سیفٹی ایڈوائزری کے مطابق شہری غیر متعلقہ افراد کو گھروں، دفاتر میں داخلے کی اجازت دینے سے گریز کریں۔ گھریلو ملازین، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ کی مکمل تصدیق لازمی قرار دی گئی ہیں۔
جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کرایہ دار رکھنے سے قبل متعلقہ تھانے میں اندراج یقینی بنایا جائے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دینے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہری شناختی دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے نہ کریں۔