سٹی 42 : ایران نے کہا ہے کہ ہماری فوج اس دن کے لیے تیار تھی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جنگ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج اس دن کے لیے تیار تھی، ہماری فوج جارح کو ایسا سبق سکھائے گی، جس کا وہ حق دار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا نے امریکا فرسٹ کو اسرائیل فرسٹ کردیا، جس کامطلب امریکا لاسٹ ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں جو بھی شامل ہے، وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے، جہاں جہاں سے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے جا رہے ہیں، وہ ہمارے جائز اہداف ہیں۔