سٹی 42 : مشرق وسطی کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے نے خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔
پی آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کردی گئیں۔ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں ہوں گی ۔
پی آئی اے کی سعودی عرب کی پروازیں جاری رہیں گی، روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کردی گئیں،طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافرپروازوں سے متعلق پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ کریں ۔