ویب ڈیسک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر ہونے والے حالیہ بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کے فوری خاتمے پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کا خواہاں ہے اور موجودہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارت کاری کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔