ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کا خصوصی کریک ڈاؤن، 11 اشتہاریوں سمیت 122 ملزمان گرفتار

ڈولفن سکواڈ کا خصوصی کریک ڈاؤن، 11 اشتہاریوں سمیت 122 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایس پی ڈولفن کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ  نے 24 گھنٹوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں ۔ 
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  11 اشتہاریوں سمیت 122 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 11 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا،
ڈولفن سکواڈ نے مختلف شاہراہوں پر کارروائی کے دوران 7 عدالتی مفروران گرفتار کیے ۔ کرائم ہاٹ سپاٹس پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی میں 16 عادی مجرمان گرفتار کیے ۔ 
گرفتار ملزمان علی، عاقب، خبیب، رحمت و دیگر کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیے ۔