سٹی 42 : اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کی جانب سے مکہ کالونی میں بڑی کارروائی کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سیدہ سنبل جاوید بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر گراں فروشی کے مرتکب 5 افراد گرفتار کرلیے گئے، ساتھ ہی مہنگی اشیا فروخت پر 3 دکانیں سیل، 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سیدہ سنبل جاوید نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔