ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ پر اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے، اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے۔