ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس سماعت  کے لئےمقرر

 مغوی لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس سماعت  کے لئےمقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پنجاب نے چار سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس 3 مارچ کو سماعت کے لئے  مقرر کر دیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران آئی جی پنجاب عبد الکریم کو طلب کیا گیا ہے تاکہ لڑکی کی بازیابی میں پیش رفت پر رپورٹ پیش کی جا سکے۔ ساتھ ہی سی سی ڈی کے افسران بھی ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ درخواست گزار خاتون سلمیٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق، آئی جی پنجاب نے گزشتہ سماعت پر مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے مزید مہلت کی درخواست کی تھی۔

درخواست گزار خاتون نے اپنی بیٹی مقدس بی بی کی بازیابی کے لیے 2022 میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔