جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری کی زیرِ صدارت اجلاس میں سکولوں کے سیکیورٹی ایس او پیز چیک کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس امتیاز اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔
امیاءاعوان نے کہا کہ مانیٹرنگ افسران اپنی اپنی تحصیل کے سکول وزٹ کریں گے جبکہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کروانا فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔