ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ نور قتل کیس، شوہر محمد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

ماہ نور قتل کیس، شوہر محمد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق)مانو برینڈ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر ماہ نور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ ہوگیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شاہد حمید نے جرم ثابت ہونے پر ٹک ٹاکر ماہ نور کے شوہر محمد رمضان بٹ کو سزائے موت اور5لاکھ جرمانے کی سزاسنادی۔
پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے پراسیکیوشن کے گواہ ملزم کیخلاف پیش کئے،جس میں کہاگیاکہ محمد رمضان اپنی بیوی ماہ نور کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کرتا تھا،منع کرنے کے باوجودویڈیو ز بنانے پر رمضان نے ماہ نور کو قتل کر دیا تھا۔

شوہر رمضان اہلیہ کا ٹک ٹاک پر خود سے آگے نکل جانا برداشت نہیں کر سکا۔