ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رمضان نگہبان کارڈز ، مستحقین میں 10 ہزار روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم 

 رمضان نگہبان کارڈز ، مستحقین میں 10 ہزار روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:رمضان نگہبان کارڈز کے ذریعے مستحقین میں 10 ہزار روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر رمضان کارڈز فراہم کر رہی ہیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت مالی معاونت مل سکے۔

شہریوں سے کمیشن لینے کی شکایات موصول ہونے پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 دکانوں کو سربمہر کر دیا اور مقدمات درج کر لیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک لاہور میں 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔ ڈی سی نے واضح کیا کہ تقسیم کا عمل 100 فیصد شفاف بنایا جائے اور ہر حقدار تک اس کا حق یقینی طور پر پہنچایا جائے۔