ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

 شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان  کے علاقے  میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

محسن نقوی  نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  6 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  سکیورٹی فورسز کے   قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔