راؤ دلشاد: وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن، نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا،درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔
تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی، ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط، طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی کی جائے گی۔
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء کے تحت تمام اداروں کوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست شائع کردی گئی، تمام منظورشدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہے،طلبہ کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم موجود ہے۔
ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی،مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں،نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ بے روزگار کے مواقع مہیا کرنا چاہتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App