ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں خودسوزی کرنےوالاآصف جاوید میو ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
آصف نےبروقت انصاف نہ ملنےپرمنگل کےروزعدالت کےاحاطےمیں خودکوآگ لگائی۔تین روزتک میوہسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلارہنےکےبعدانتقال کرگیا۔آصف نےکمپنی سےنکالےجانےاورواجبات کی عدم ادائیگی کوعدالت میں چیلنج کررکھاتھا۔
انتقال کرنے والا شخص آصف جاوید نیسلے کمپنی کبیروالا پلانٹ میں ملازم تھا، کمپنی نے آصف سمیت متعدد ملازمین کو یونین سرگرمیوں پر نکال دیاتھا۔
لیبرکورٹ نے ان ملازمین کو بحال کرکے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا، نیسلے کمپنی نےفیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے، ہائیکورٹ میں 5سال سےکیس زیرسماعت ہے،بروقت فیصلہ نہ ہونے پر آصف دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔