ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے فنگر پرنٹس فروخت ہونے لگے، ’سم‘ نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار

 شہریوں کے فنگر پرنٹس فروخت ہونے لگے، ’سم‘ نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : شہری ہوجائیں ہوشیار ، سوشل میڈیا پر فنگر پرنٹس فروخت کا انکشاف, ایف آئی کی پی ٹی اے کی درخواست پر کارروائی, فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والے گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز برآمد کر لی گئیں، شہریوں کے فنگر پرنٹس سوشل میڈیا پر بکنے لگے، چوری شدہ فنگر پرنٹس ڈیٹا سوشل میڈیا پر چند ہزار میں بکنے پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایف آئی اے نے پی ٹی اے کی درخواست پر فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔
فنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز برامد کر لی گئیں،ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان سوشل میڈیا ایپ سے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا خریدا جاتا تھا۔ 

سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان فنگر پرنٹس ڈیٹا کی مدد سے سمز ایکٹیو کر کے مشتبہ افراد کو فروحت کرتے تھے،جن سوشل میڈیا ایپس سے ڈیٹا فروحت ہو رہا تھا انکے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔