ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک کی ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا عندیہ

لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک کی ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا عندیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک کی ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا ، عدالت نے سکول کے اوقات کار کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان طلب کرلیا ،عدالت نے ٹریفک وارڈنز کی ورکنگ سروسز بہتر کرنے کے حوالے سے ہوم اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔

جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کے متعلق سماعت کی، ممبرماحولیاتی کمیشن نے کنیئرڈ کالج کے باہرٹریفک جام کی صورتحال بارے بتایا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ میچزکے دوارن ٹریفک کے اچھے انتظامات کرنے پر ٹریفک پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
ممبرماحولیاتی کمیشن نےعدالت کو بتایاکہ کالج کے باہر ڈراپ لائن مناسب نہ ہونے پر کینئرڈ کالج کو نوٹس جاری کیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےسروس لائن کو ون وے نہ کرنے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو دس ہزارجرمانہ ہونا چاہئیے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہامناسب ٹریفک انجینئرنگ ہونے کی وجہ سے مسائل کو قابو پایا جا سکتا ہے، ایل اڈے کو اپنے انجینئرزکو ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینی چاہیے۔
جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئےنالوں کی خطرناک گیسز کی وجہ سے شہریوں کی صحت خراب ہونے کا اندیشہ ہے، وکیل واسا نے بتایا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے بنائے گئے واٹرٹینک کا استعمال نہ ہونے سے پانی ضائع ہوجاتا ہے، جسٹس شاہد کریم نےکہا لوگوں کو خودبھی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئیے۔
عدالت میں سماعت کےدوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات علی اعجاز، ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور ٹریفک کے نمائندے پیش ہوئے، مزید سماعت7 مارچ جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer