ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےو الے 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔
 ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی میتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے پارا چنار منتقل کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی مزید لاشیں اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ لائی گئی ہیں، جنہیں آج پشاور سے پارا چنار بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کردیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق 4  فروری کو لیبیا زاویہ میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 کا تعلق پاراچنار سے تھا۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer