علی حیدر بھٹہ:تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات، فیصل آبادکےنواحی چک 632گ ب میں ماں دومعصوم بچیوں سمیت قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 632 گ ب میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین میں 25 سالہ ارم بی بی اور اس کی 2 بچیاں 5 سالہ کرن اور 2 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔
نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کےوار تینوں کو موت کے گاٹ اتار دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔