عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی، یاسمین راشد

عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی، یاسمین راشد
کیپشن: Dr. Yasmin Rashid, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان پیکج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے غربت کا، 35 سال سرکاری اسپتال میں کام کیا ہے، لوگوں کے پاس ایک انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔ فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے۔ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، ان کے ظلم، جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کردیا۔