چوہنگ: نہر سے تشدد زدہ لاش برآمد

چوہنگ: نہر سے تشدد زدہ لاش برآمد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)چوہنگ میں محافظ ٹاؤن کے قریب نہر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

 ریسکیو  ذرائع کے مطابق ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ریسکیو نے لاش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔

  خیال رہے کہ دو روز قبل بھی شہر کے مختلف علاقوں بھاٹی گیٹ ، شاہدرہ , اچھرہ ، کوٹ لکھپت  کے علاقے سے چار لاشیں برآمد ہو ئی تھیں۔بھاٹی گیٹ ، پرندہ مارکیٹ سے 75 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ،شاہدرہ ، بیگم کوٹ چوک کے قریب سے 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش،ا چھرہ میں واقع قبرستان کے قریب سے 55 سالہ شخص کی لاش جبکہ کوٹ لکھپت ، شنگھائی برج سے 35 سالہ نامعلوم کی لاش برآمد  ہو ئی تھی جن کی شناخت نہیں کی جا سکی تھی۔