سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت کی جانب سے  سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری  سنائی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب سیکریٹریٹ کے گریڈ ایک سے لیکر بائیس گریڈ کے ملازمین کو اب اپنا گھر ملے گا، صوبائی حکومت نے 139 ایکرڑ زمین الاٹ کردی  ہے ، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد زمین الاٹ کی گئی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق زمین سندھ سول سرونٹس ہائونسگ فائونڈیشن کو الاٹ کی گئی ، زمین دیھ جوریجی ضلع ملیر میں الاٹ کی گئی  ہے ، مارکیٹ ریٹ سے 50فیصد کم ریٹ پر الاٹ کی گئی  ہے جو کہ سندھ اسمبلی سے پاس ایکٹ 2005 کے تحت الاٹ کی گئی  ہے ، سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے دور میں ایکٹ پاس کیا گیا ، ملازمین کو تعمیر شدہ گھر ملیں گے ۔

Bilal Arshad

Content Writer