ویب ڈیسک: لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہاکہ ہمارا باؤلنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، شاہین جس طرح باؤلنگ لائن اپ میں تبدیلیاں کرتے ہیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رﺅف نے کہاکہ گزشتہ سال بھی لاہور کے شائقین کرکٹ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، اس سال بھی اپنے کراؤڈ کے سامنے جیت کر بہت اچھا لگا، ان کاکہناتھا کہ ہمارا باؤلنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ کافی عرصہ سے کھیل رہا ہوں، شاہین جس طرح باؤلنگ لائن اپ میں تبدیلیاں کرتے ہیں کافی فائدہ ہوتا ہے،اپنی باؤلنگ پر ہمیں کافی یقین ہے۔
حارث رﺅف نے کہاکہ سیم بلنگز کے آنے سے مڈل آرڈر کافی مضبوط ہوا،مینجمنٹ بھی کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیتی ہے۔