روسی نیوکلئیر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاخصوصی ا جلاس طلب

ukranian people stranded in war torn streets
کیپشن: ukranian people stranded in streets
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یوکرین پر روس کے حملے کے پانچویں روز بھی کیف میں دھماکے سنے گئے ۔ پیوٹن نے خصوصی نیوکلئیر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔ یوکراینی صدر ولادیمیر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ ان کے قتل کے لئے 400 کرائے کے قاتل کیف بھیجے گئے ہیں ۔ روس سے مذاکرات کیلئے یوکرینی وفد بیلا روس پہنچ گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

روسی فوج کی یوکرین پر پانچویں روز بھی بمباری جاری ہے۔دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔روسی حملوں میں 14بچوں سمیت 352 شہری ہلاک ہوگئے۔روسی فوجیوں اور ٹینکوں کے بڑے قافلے کی کیف کی جانب پیش قدمی  بھی جاری ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق روس سے مذاکرات کیلئے یوکرینی وفد بیلا روس پہنچ گیا۔ دوسری جانب اس جنگ  کو روکنے اور روس پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں بھیجنے کے لیے پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہوئی۔ تجویز کے حق میں 11 اور مخالفت میں 1 ووٹ پڑا۔  تاہم بھارت متحدہ عرب امارات اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسی دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا گیا ہے۔

 ٹائمز میگزین  کے مطابق واگنر گروپ مبینہ طور پر ایک نجی ملیشیا ہے جسے صدر پوتن کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک چلاتا ہے جسے زیلنسکی کے قتل کے لئے متحرک کردیا گیا ہے۔

نیٹو کے جارحانہ بیانات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج  کی نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق کم از کم چار لاکھ 22 ہزار مہاجرین یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں جا چکے ہیں۔