سٹی 42:دوسری شادی کا شاخسانہ، دوسری شادی کی اطلاع پر پہلی بیوی کا شادی ہال میں گھس کر شوہر پر حملہ مقامی شادی ہال میں خاتون نے دولہے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں دولہا نیاز مہر زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شادی کی تقریب میں موجود خواتین اور مردوں میں خوف وہراس سے بھگدڑ مچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوور خاتون دولہے کی پہلی بیوی ہے جس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی اطلاع پر دلبراشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا۔
واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لے لیا ۔دولہا کے زخمی ہونے پر عروسی لباس پہنے دلہن ہال میں بےہوش ہوگئی، زخمی دولہا نیاز مہر چک نمر6 کے نواحی گاؤں علی اکبر مہر کا رہائشی اسکول ٹیچر بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق دولہا نے اپنی محبوبہ سے خفیہ نکاح کیا ہوا ہے جس پر لڑکی نے تعیش میں آکر حملہ کیا۔