محبوبہ کی خواہش پر شوہر نے بیوی بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے

 محبوبہ کی خواہش پر شوہر نے بیوی بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:محبت کی شادی کا افسوس ناک انجام، مریدکےمیں ظالم شوہر نے محبوبہ کی خواہش پر بیوی کو تین کمسن بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ۔محبوبہ کے ہمراہ اپنے ہی بچوں کو اغواءکرنے کی کوشش مزاحمت کرنے پر وحشیانہ تشدد کرکے بیوی کا بازو توڑ ڈالا مریدکے:کینسر کی مرض میں مبتلا سمیعہ کی حالت تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 متاثرہ خاتون سمعیہ نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑ کر چھوڑ دیا۔ پولیس نے میڈیکولیگل کیلئے ڈاکٹر دینے سے بھی انکار کرکے تھانے سے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون نےوزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس پنجاب سے انصاف کی استدعا کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سمیعہ مریدکے:میرے داماد سے میری بیٹی اور اسکے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ سمیعہ کی بیوہ والدہ شاہدہ بی بی نے بتایا کہ پولیس انصاف اور تحفظ دینے کی بجائے ٹرخارہی ہے۔ 
 دوسری جانب مغلپورہ پولیس نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او مغلپورہ کے مطابق منشیات فروش کے قبضے سے 1 کلو 599 گرام چرس برآمد کی گئی.انسپکٹر سعید انور منشیات فروش چرس یونیورسٹی کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے گردونواح میں فروخت کرتا تھا ۔