خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی پاکستانی ہمشکل سامنے آ گئی

خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی پاکستانی ہمشکل سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )دنیا میں بہت سے لو گ ہوتے ہیں جن کی شکلیں آپس میں ملتی ہیں لیکن اگر کسی کی شکل کسی فلم سٹار ،کرکٹر یا سلیبرٹی سے مل جائے تو پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔بالکل اسی طرح بھارت میں خوبرو اداکارہ ایشوریارائے جن کے حسن کے چرچے دنیا بھر میں ہیں ہوبہو ان کی ایک ہم شکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
  ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر مشابہت رکھتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی دھوکہ کھاجائے گا، پاکستان سے تعلق رکھنے والی آمنہ عمران اصل میں بیوٹی بلاگر ہیں ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 6 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔
  پاکستانی لڑکی آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے ہی انداز میں تصاویر لگائی ہیں اکثر دیکھنے والے انہیں ایشوریا رائے ہی سمجھ بیٹھتے ہیں کیونکہ وہ بالکل بھارتی اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ بلاگر آمنہ ایشوریا رائے کے گانوں پر ٹک ٹک ویڈیوز بناکر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ آمنہ عمران کے مداح سمجھتے ہیں انہوں نے سرجری کرائی ہے لیکن اپنے ٹویٹ میں آمنہ عمران نے وضاحت کی ہے انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی ان کی شکل قدرتی طور پر ایشوریا رائے سے بہت مشابہ ہے
پاکستانی بلاگر ا ٓمنہ عمران کی تصاویر سامنے آنے کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ایشوریا سے ان کی مشابہت کے چرچے ہیں، بھارتی شوبز ویب سائٹ پر آمنہ عمران کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی انہیں ایشوریا کا ہم شکل قرار دے رہا ہے۔
 واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے جو اپنے ازدواجی نام ایشوریا رائے بچن سے بھی جانی جاتی ہے ایک ہندوستانی اداکارہ، ماڈل اور مس ورلڈ 1994 کی فاتح ہے۔ اپنے کامیاب ترین فنی سفر میں وہ ہندوستان کی مشہور ترین اور بااثر ترین سیلیبرٹیز میں سر فہرست رہی ہے۔[6] ایشوریا نے بے شمار اعزازات جیتے جن میں گیارہ دفعہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی اور دو مرتبہ یہ اعزاز جیتا اور حکومت ہند نے 2009 میں ایشوریا کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا جبکہ 2012 میں حکومت فرانس نے اسے آرڈر ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹرز کا اعلی ترین اعزاز عطا کیا۔ میڈیا نے اسے دنیا کی حسین ترین خاتون کا لقب دیا۔
کالج کے زمانہ طالبعلمی کے دوران اس نے کچھ ماڈلنگ کے کام کیے اور پھر ٹیلی ویڑن اشتہارات میں جلوہ گر ہوئی کچھ ہی دنوں میں ایشوریا نے مس انڈیا مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد 1994 میں مس ورلڈ کا تاج ایشوریا کے سر سجایا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ انہوں
 نے اپنی ادا کارانہ زندگی کی سب سے پہلی جلوہ گری 1997 میں مانی رتنام کی تامل فلم اریووار میں کی۔ ایشوریا کی سب سے پہلی ہندی فلم اور پیار ہو گیا تھی جو اسی سال یعنی 1997 میں ریلیز ہوئی ۔ 1999 میں ہم دل دے چکے صنم اور 2002 میں دیوداس جیسی بہترین فلمیں کیں جن پر انہیں فلم فیئر میں بہترین اداکارہ کے دو ایوارڈ آف پرفارمنس عطا کیے گئے۔