موٹر سائیکل مہنگے ہوگئے

موٹر سائیکل مہنگے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)غریب کی سواری موٹرسائیکل مزید مہنگی ہو گئی،تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی رہی سہی کسر بھی نکال دی،عام آدمی موٹر سائیکل کی سواری سے بھی گیا۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ہنڈا  کمپنی کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،کمپنی نے1 ہزار سے لے کر5 ہزار تک موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا، قیمتوں میں اضافے سے عام آرمی بلبلا اُٹھا ہے۔

میکلورڈ روڈ پر واقع موٹر سائیکل کی  سب سے بڑی اور مشہور سمجھی جانے والی مارکیٹ  میں موجود دکانداروں کا کہناتھا کہ قمیتوں میں اضافے سے ہمارے کاروبار میں بہت فرق پڑرہا ہے، صارف موٹرسائیکل فروخت کرنے آتا ہے تو کہتا ہے کہ نئی قیمت پر فروخت کرنا ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش ہیں، خریدار اتنے پیسے نہیں دیتا جتنے کا ہم خریدتے ہیں۔

صارفین کا کہناتھا کہ چھ ماہ ہنڈا سی ڈی پہلے قیمت63 ہزار تھی جبکہ اضافہ ہونے سے76 ہزار کی ہوگئی ہے،ہنڈا ون ٹو فایئو  1لاکھ10ہزار کا مگر اب1لاکھ26ہزار کا ہوگیا،غریب کی سواری موٹرسائیکل بھی مزید مہنگی ہو گئی،تبدیلی سرکار غریبوں کا خیال کرے،حکومت اب چاہتی ہے کہ عام آدمی سےموٹرسائیکل بھی چھین لی جائے اور وہ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوجائے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ مہنگائی کے باعث ہنڈا ون ٹو فایئو ایک ہزار روپے مزید مہنگا ہو گیا،ہنڈا سی ڈی ڈریم اور پرائڈر موٹرسایئکل بھی ایک ہزار مزید مہنگا ہو گیا،ہنڈا سی جی سیلف ون ٹو فایئو ایک ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ ہنڈا سی بی ایف پانچ ہزار روپے مزید مہنگا ہوگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer