تبدیلی سرکار کی بیوروکریسی منتخب نمائندوں پر بھاری

تبدیلی سرکار کی بیوروکریسی منتخب نمائندوں پر بھاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) صوبائی وزیر لیبراورسیکرٹری لیبر کےدرمیان اختیارات کی کھینچا تانی میں اضافہ ہونے لگا، سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کیجانب سے رحمت العالمین کارڈیالوجی ایمرجنسی کا باقاعدہ افتتاح،صوبائی وزیرلاعلم نکلے،افسران سے جواب طلب کر لیا گیا۔

  محکمہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کیجانب سےرحمت العالمین کارڈیالوجی ایمرجنسی اور نئی لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، لیکن صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان اس افتتاح سے لاعلم نکلے، صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نےمعاملہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سےجواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرکےبلانے کے باوجود سیکرٹری لیبر25 فروری کو گورننگ باڈی کےاہم اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئیں، گورننگ باڈی اجلاس میں سیکرٹری لیبر کی نمائندگی وائس کمشنرکلثوم ثاقب نےکی، سوشل سکیورٹی میں وائس چیئرمین کا عہدہ، ایپلٹ اتھارٹی اورسیکرٹری لیبر کو بااختیار کرنے کا منصوبہ ناکام رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرنے اجلاس میں سیکرٹری لیبرکو با اختیارکرنے کی تجاویز کی بھرپور مخالفت اور اظہارِ برہمی کیا، اختیارات کی جنگ سےمحکمہ لیبر کےاہم منصوبے مسائل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer