پی آئی ٹی بی اور پیپرا کے مابین اہم تنازع حل

پی آئی ٹی بی اور پیپرا کے مابین اہم تنازع حل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پی آئی ٹی بی اور پیپرا کے مابین اختلاف ختم،اب  سرکاری خزانے کو کرپشن سے بچانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، جس سے سالانہ 45 سے 60 ارب روپے بچت ہو گی۔

پنجاب کے سرکاری محکموں میں سالانہ 900 ارب روپے کی خریداری کی جاتی ہے، لیکن مبینہ کرپشن اور کمیشن کے باعث سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے،اس نقصان کو روکنے کےلیےای پروکیورمنٹ کا منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا تھا،لیکن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پیپرا کےمابین منصوبے کی ملکیت پر اختلاف موجود تھا۔

ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے دونوں محکموں کے مابین اختلاف ختم کرا کے منصوبہ پی آئی ٹی بی کے حوالے کردیا ہے،اب ایکسائز، زراعت اور پی آئی ٹی بی میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منصوبہ شروع کیا جائے گا، ان تینوں محکموں میں سامان کی خریداری کے لیے درخواستوں کی وصولی اور ٹینڈرز کی فراہمی سمیت تمام مراحل آن لائن سسٹم کے ذریعے کیےجائیں گے، جس کے بعد منصوبے کا دائرہ کار تمام سرکاری محکموں تک پھیلایا جائے گا، جس سے سالانہ 45 سے60  ارب روپے تک کی بچت کی جا سکے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer