ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمزور دل حضرات اور کم عمربچےدی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ دیکھیں، بلال لاشاری

کمزور دل حضرات اور کم عمربچےدی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ دیکھیں، بلال لاشاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )معروف ہدایت کار بلال لاشاری نے کہا ہے کہ کمزور دل حضرات اور کم عمربچے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کونہ دیکھیں۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اسپیشل ایفیکٹس اور تشدد کے کچھ سین بھی فلمائے گئے ہیں جو کہ چھوٹے بچوں کے لئے دیکھنا مناسب نہیں ہیں لہذا دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈایریکٹر بلال لاشاری کے مطابق بچوں کو فلم دکھانے کے لئے سینما نہ لایا جائے۔ ہدایتکار کے مطابق فلم کو مکمل کرنے میں کئی سال لگے تاکہ فلم کے جلوہ گر ہونے والے اداکار اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے سمجھ سکیں اور عوام کے سامنے ایکشن کو اس انداز میں پیش کیا جاسکے جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔ یہ فلم ایک بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ سینما اور سپیشل ایفیکٹس کے حوالے سے ایک بڑی مثال بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، عمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی کے علاوہ علی عظمت فارس شفیع اور گوہر رشید بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer