ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال پر کس طرح فراڈ کیا جائیگا؟ سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے الرٹ جاری کردیا

نئے سال پر کس طرح فراڈ کیا جائیگا؟ سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نئے سال پر نوسر باز لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے کس طرح کا فراڈ کرسکتے ہیں، اس حوالے سے سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے اہم الرٹ جاری کردیا۔

عام طور پر نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کو مختلف لنکس بھیجے جاتے ہیں، عوام کےلیے نئے سال کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے الرٹ جاری کردیا ہے، ایجنسی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئے سال کے فراڈ سے بچیں۔

جعلی اور دھوکا دینے والے لنکس کے حوالے سے جاری الرٹ میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات چل رہے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے لنک پرکلک نہ کریں، واٹس ایپ کوڈ بھی شیئر نہ کریں۔