ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عماد وسیم کیوں راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں؟ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا بیان آگیا

عماد وسیم کیوں راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں؟ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ازدواجی تعلق ختم ہونے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔

 قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی، میں نے بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا۔ انہوں نے کہاکہ جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا، اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔

  ثانیہ اشفاق نے کہاکہ جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائےگا، میں بدلے کے لیے نہیں اپنے بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں ہر اس خاتون کے لیے بول رہی ہوں جس کو خاموش کر دیا جاتا ہے۔

قبل ازیں قومی کرکٹر عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق سے راہیں جدا ہونے کا اعلان کیا تھا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے۔