(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے، ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواسے کی شادی پر دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے معروف سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو طے پائی ہے، دولہا اور دلہن کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔سابق جوڑے کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا جبکہ دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔